لاہور: کرونا وائرس کے سبب انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ری شیڈول ہونے کا امکان ہے، قومی ٹیم نے تین ٹیسٹ میچز کے لیے وسط جولائی میں انگلینڈ کا دورہ کرنا ہے۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے یکم جولائی تک ہر قسم کی کرکٹ نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے، انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق آئندہ ہفتے کرکٹ کی مصروفیات کا نیا شیڈول جاری کریں گے۔
انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز بھی ملتوی کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا پروفیشنل کرکٹ کی معطلی سے متعلق بڑا اعلان
واضح رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سی ای او ٹام ہیریسن نے نمائندہ اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ تمام انٹرنیشنل میچز کو دوبارہ ری شیڈول کیا جائے گا، کرونا وائرس کرکٹ معطلی سے اب تک 9 کاونٹی چیمین شپ ملتوی ہو چکی ہیں۔
سی ای او ٹام ہیریسن کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ اس سال ہونے والی نئی سیریز دی ہنڈرڈ کے حوالے سے بھی جلد فیصلہ کرے گا۔
خیال رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس نے تباہی مچائی ہوئی ہے، اب تک برطانیہ میں اموات کی تعداد 18738 اور مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار سے تجاوز کرگئی۔