The news is by your side.

کیا پاک بھارت ٹیمیں فائنل میں ٹکرائیں گی؟

ایشیا کپ میں سری لنکا سے شکست کے بعد پاک بھارت ٹیموں کے فائنل میں ٹکرانے کا امکان ختم ہوگیا-

سری لنکا کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد کی صورتحال میں کوئی ٹیم فائنل میں میں کنفرم نہیں، کسی ٹیم کی ٹورنامنٹ سے بے دخلی طے نہیں اور اب اگر مگر کا کردار باقی ہے۔

بھارت اب چاہے گا کہ افغانستان اور سری لنکا پاکستان سے اپنے میچز جیتے جبکہ وہ افغانستان کیخلاف اپنا میچ بڑے مارجن سے جیت جائے۔

ایسے میں تین ٹیمیں دو، دو پوائنٹس پر برابر ہوں گی اور نیٹ رن ریٹ پر فیصلہ ہوگا کہ سری لنکا سے فائنل میں بھارت کھیلے گا، پاکستان کھیلے گا یا افغانستان۔

دوسری جانب اگر افغانستان نے پاکستان اور بھارت دونوں کو ہرایا اور پھر پاکستان نے سری لنکا کو ہرایا تو پھر پاکستان سری لنکا اور افغانستان چار، چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبلز پر ہوں گے اور دو بہترین رن ریٹ کی ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

اس صورت میں بھارت کا گھر جانا پکا ہوگا تاہم اگر بدھ کو شارجہ میں پاکستان نے افغانستان کو ہرادیا تو پھر سارے اگر مگر دم توڑ دیں گے اور پاکستان اور سری لنکا کا فائنل پکا ہوجائے گا۔

ایشیا کپ فائنل کے منظر نامے کیلئے کل پاکستان اور افغانستان کا میچ اہم ہے اور پاکستان کی جیت کے بعد بھارت کا گھر جانا پکاہوجائےگا ۔

Comments

یہ بھی پڑھیں