منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

پاک بھارت جنگ کے دوران 10 طیارے گرائے گئے، ٹرمپ کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران 10 طیارے گرائے گئے تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف کی دھمکی دے کر پاک بھارت ایٹمی جنگ رکوائی۔ ٹیرف کی دھمکی نہ دیتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ شروع ہوجاتی۔

ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان نے اعتراف کیا کہ جنگ رکوا کر امریکی صدر نے ایک کروڑ جانیں بچائیں، پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے خلاف بھرپور کارروائی کر رہے تھے، میں نے 8 جنگوں کو رکوایا، 6 ٹیرف کی دھمکی سے ختم ہوئیں۔

ٹرمپ نے کہا کہ ایران سے مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی کریں گے، ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور آئندہ ہفتے متوقع ہے،ایران اس بار سنجیدگی سے بات چیت کر رہا ہے،ایران کو امریکی فوجی طاقت کا اندازہ ہو چکا ہے،ماضی میں ایران نے مذاکرات کو سنجیدہ نہیں لیا تھا۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، ایران نے ماضی میں حد سے زیادہ اعتماد کا مظاہرہ کیا اور نتائج بھگتے،ایران کیساتھ اس بار مذاکرات بالکل مختلف نوعیت کے ہیں۔

ٹرمپ کی ایران کیلیے دوسرا بحری بیڑہ بھیجنے کی دھمکی

مذاکرات ناکام ہوئے تو مشرقِ وسطیٰ میں فوجی کارروائی ہوگی،ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوئے تو ایک اور بحری بیڑہ تعینات کرسکتے ہیں،ایران کے ساتھ معاہدہ طے نہ پایا تو امریکا کو انتہائی سخت قدم اٹھانا پڑے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں