ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی ملاقات آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی /اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے ڈائریکٹرجنرل رینجرز کے درمیان ملاقات آج نئی دلی میں ہوگی، ملاقات میں سرحدی کشیدگی اوراتنظامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کی کوششوں کے سلسلے میں پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹر جنرل رینجرز آج ملاقات کریں گے، پنجاب رینجرز کا سولہ رکنی وفد چار روزہ دورے پر نئی دلی پہنچے گا۔

ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل عمرفارق برکی اپنے بھارتی ہم منصب انسپکڑ جنرل بی ایس ایف سے ملاقات میں سرحدوں پر بی ایس ایف کی بلااشتعال فائرنگ، ورکنگ باؤنڈری، سیکورٹی اورانتظامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت ڈی جی رینجرز کی ملاقات کا اعلان چھبیس اگست کوکیا گیا تھا۔

دوسری جانب کراچی میں بھارتی قونصل جنرل منی شنکرآئر کا کہنا ہے کہ باہمی مسائل کے حل کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع مذاکرات دوبارہ شروع ہونے چاہئیں اور دونوں ملکوں کو تنازعات کو مذاکرات کی میز پرحل کرنا چاہئیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں