جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ، دشمن کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا ہے، پاکستان نے بھارت پر واضح کردیا ہے کہ سیزفائرکی خلاف ورزیاں امن کیلئے خطرہ ہیں، دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے عسکری حکام کا رابطہ شیڈول سے ہٹ کرہوا ہے۔

پاک فوج نے بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ سیزفائر کی خلاف ورزیاں امن کیلئے خطرہ ہیں، دشمن کو بھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان کااپنے موقف میں کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں غیرپیشہ وارانہ اور غیر اخلاقی ہیں۔

سیزفائر کی غیرپیشہ ورانہ اورغیراخلاقی خلاف ورزیوں سےصورتحال خراب ہونےکا خدشہ ہے، بھارت کواپنی جارحیت کابھاری خمیازہ بھگتنا پڑسکتا ہے۔

ڈی جی ایم او نے بھارتی ہم منصب پر واضح کیا کہ بھارتی فوج ایل اوسی پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، حالیہ دنوں میں بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث نیزاپیر،چری کوٹ، بٹل سیکٹر پر8معصوم شہریوں کی جان گئی۔

اس سے پہلے پاک فوج کے سپہ سالار بھی اعلان کر چکے ہیں کہ پاکستان ایل او سی سمیت مشرقی سرحدوں پر ہر خطرے سے نمٹنے کو تیار ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں