The news is by your side.

Advertisement

ہولی پرپاک بھارت افواج میں مٹھائی کا تبادلہ

سامبا: پاکستان اور ہندوستان کی سیکیورٹی فورسز نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر بین الاقوامی بارڈر پرمٹھائی کا تبادلہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے پاکستان رینجرزنے انڈین بارڈرسیکیورٹی فورس کے ساتھ ہندوستان کے زیرِانتظام کشمیرمیں سامبا سیکٹرکے مقام پرمٹھائی کا تبادلہ کیا۔

واضح رہے کہ مٹھائی کا یہ تبادلہ ایک ایسے موقع پر ہوا ہے، جب گذشتہ روز یومِ پاکستان پر واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب کے موقع پررینجرزکے ڈپٹی ڈائریکٹرزاہد حسین نے اپنے ہندوستانی ہم منصب کو مٹھائی کا تحفہ دیا تھا۔

دونوں ممالک کی جانب سے قومی دِنوں پر مٹھائی کا تبادلہ ایک روایت رہا ہے مگر گذشتہ برس لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کے باعث 26 جنوری 2015 کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ اور جولائی 2015 میں عید الفطر پر بی ایس ایف کی جانب سے ارسال کی گئی مٹھائی پاکستان رینجرز نے قبول کرنے سے انکار کیا تھا۔

بعد ازاں مٹھائیوں کے تبادلے کا یہ سلسلہ اگست میں ایک بار پھر شروع ہوا جب پاکستان رینجرز نے 14 اگست 2015 پر یوم آزادی کی خوشی میں ہندوستانی بارڈر سیکیورٹی فورس کو مٹھائی پیش کی، اس کے بعد نومبر میں ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر بھی مٹھائی کا تبادلہ ہوا تھا۔

ہندوستانی میڈیا کے مطابق انڈین بارڈر سیکیورٹی فورسز اور پاکستان رینجرز نے ہولی کے موقع پر ایک دوسرے کو مٹھائی کے ڈبے دیئے اور ہولی کی مبارکباد دی۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں