The news is by your side.

Advertisement

پاک بھارت خارجہ سیکریٹری مذاکرات تاخیر کا شکار

اسلام آباد: پاکستان اوربھارت کے خارجہ سیکریٹریوں کے کل ہونے والے مذاکرات تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں، ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ مذاکرات کی نئی تاریخ پر بھارت سے بات چیت جاری ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے سیکریٹری خارجہ مذاکرات ملتوی کردئیے گئے ہیں، مذاکرات اب کب ہوں گے، نئی تاریخ کے سلسلے میں بھارت سے رابطے میں ہیں، نئی تاریخ کے تعین کے بعد تفصیلات کا اعلان کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان سے داعش کی افغانستان میں داخلے کی خبروں میں صداقت نہیں، شواہد کے بغیر بے بنیاد اور گمر اہ کن الزامات سے گریز کرنا چاہئے، جلال آباد حملے سے متعلق افغان حکام سے رابطے میں ہیں، افغان حکام سے تحقیقات میں پیش رفت سے پاکستان کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

افغان صدرنے وزیراعظم نوازشریف سے جلال آباد حملے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے ذمہ داروں کو پکڑنے کا یقین دلایا ہے، دفترخارجہ کے ترجمان نے جکارتا دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد سب کے دشمن ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں