The news is by your side.

Advertisement

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات آئندہ ماہ ہونگے

اسلام آباد: پاک بھارت تعلقات میں موجودتناؤ میں کمی آنے لگی، آئندہ ماہ نئی دہلی میں پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات ہونگے۔

پیرس میں نواز مودی مختصر ملاقات کے بعد تعلقات پر پڑی برف پگھلنے لگی اور تعطل کے شکار مذاکرات کی بحالی کے امکانات روشن ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کےمطابق پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات آئندہ ماہ نئی دہلی میں ہونگے تاہم اس سے متعلق تفصیلات طے کی جارہی ہیں۔ مذکورہ مذاکرات میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی بھی تفصیلات طے کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اورمشیر خارجہ سرتاج عزیزکے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں جامع مذاکرات کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک اجلاس بنکاک میں ہوا، جس میں اہم باہمی مسائل کو زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا گیاتھا۔

یاد رہے کہ پاک بھارت سیکرٹری خارجہ سطح کے مذاکرات پہلے سے طے شدہ ہیں تاہم کئی مرتبہ ملتوی ہوچکے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں