تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

پاک بھارت میچ نے تاریخ کےتمام ریکارڈ توڑ دیئے

روایتی حریف پاک بھارت میچ کی کوریج نے ٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ کےتمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق ٹی20ورلڈکپ کو ریکارڈ شائقین نے ٹیلی وژن پر ‏دیکھا، عالمی کپ کی 10ہزار  گھنٹےکی لائیوکوریج کی گئی اور کوریج 200 ملکوں نے دیکھی۔

پاک بھارت میچ کی 15اعشاریہ 9بلین منٹس کی کوریج نشرکی گئی ہائی وولٹیج میچ نےٹی20 انٹرنیشنل کی تاریخ ‏کےتمام ریکارڈ توڑ دیئے۔ گزشتہ ریکارڈبھارت اورویسٹ انڈیزکےدرمیان2016کےسیمی فائنل میچ کاتھا۔

بھارت کےسیمی فائنل میں نہ پہنچنےکےباوجودبھی ویورشپ پرزیادہ فرق نہ پڑا، پاک بھارت میچ کوگزشتہ میچ ‏سے 60 فیصد زائد شائقین نےبرطانیہ میں دیکھا۔

اےاسپورٹس سمیت 2نشریاتی اداروں نےٹی20ورلڈکپ کےمیچز دکھائے، فیس بک پرٹی20ورلڈکپ کو 4اعشاریہ ‏‏3بلین ہٹس ملیں جب کہ آئی سی سی سوشل میڈیا کو618ملین لوگوں نےفالو کیا۔

سی ای اوآئی سی سی جیف ایلرڈائس نے کہا کہ ٹی20ورلڈکپ دیکھنے والےشائقین کی تعدادبڑھنا پرمسرت ہے ‏شائقین میں بچوں کااضافہ کرکٹ کےمستقبل کیلئےتابناک ہے۔

Comments

- Advertisement -