The news is by your side.

Advertisement

‏ پاک بھارت میچ، آئی سی سی کریک ڈاؤن کرنے کو تیار

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سب سے بڑے مقابلے پاک بھارت میچ کو سیاست سے ’پاک‘ رکھنے کا مشن شروع کر دیا ‏گیا۔

کرکٹ کے عالمی نگراں ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ماہا مقابلے کے لیے بڑی تیاریاں کی ہیں، کھیل کے ‏میدان کو سیاسی اکھاڑہ بننے سے روکنے کے لیے کریک ڈاؤن کی تیاری کر لی گئی ہے۔

پاک بھارت میچ میں سیاسی بینر لےجانے پر سخت پابندی عائد کی گئی ہے اور جو سیاسی بینر نکالےگا وہ میدان ‏سے باہرجائےگا۔

حکام کا کہنا ہے کہ فینز سیاسی بینر انڈرگار منٹ میں چھپاکر لاتے ہیں اس لیےچیک کرنا مشکل ہو تا ہے۔ پاک ‏بھارت میچ کےسیاسی بینر بڑی تعداد میں تیار ہوئے ہیں اور قوی امکان ہے کہ تماشائی میدان کے اندر بھی یہ بینرز ‏لائیں گے۔

آئی سی سی نے روایتی حریفوں کے اس ہائی وولٹیج مقابلے کو سیاست سے پاک رکھنے کے لیے سخت ایکشن کی ‏ہدایات جاری کی ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں