اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

’بھارت کیخلاف شاداب کو بٹھانا پڑے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں نائب کپتان شادب خان کو بٹھانا پڑے گا۔

اے آر وائی نیوز کے کرکٹ اسپیشل شو ’ہر لمحہ پرجوش‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ جیسے روہت شرما بیٹنگ کررہے ہیں آپ کس کس بیٹر کو روک سکیں گے، شاداب خان وکٹیں نہیں لے پارہے میرے خیال میں ان کی جگہ اسامہ میر کو شامل کرنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری فاسٹ بولنگ میں بھی مسئلہ ہے، شاہین آفریدی کو ذمہ داری لینا پڑے گی، دونوں میچز میں انہوں نے آف لائن بولنگ کی ہے دوسری جانب حسن علی نے قدرے بہتر بولنگ کی ہے۔

شاہین کی بولنگ اسپیڈ سے متعلق کامران اکمل نے کہا کہ وہ انجری سے واپس آئے ہیں اس وجہ سے بولنگ اسپیڈ میں کمی دیکھی گئی وہ ردھم میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت ٹیمیں کل احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

ورلڈ کپ میں پاکستان نے نیدرلینڈز اور سری لنکا کو شکست دے کر ابتدائی دو میچز میں کامیابی حاصل کی ہے جبکہ بھارت نے آسٹریلیا اور افغانستان کو ہرا کر اپنے دونوں میچز جیت لیے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں