پاک بھارت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کی پیرس میں خفیہ ملاقات -
The news is by your side.

Advertisement

پاک بھارت نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز کی پیرس میں خفیہ ملاقات

پیرس: پاکستانی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرناصرخان جنجوعہ نے اپنے بھارتی ہم منصب اجیت دوول سے خفیہ ملاقات کی ہے۔

بھارتی اخبارنے دعویٰ کیا ہے کہ پاک بھارت سیکیورٹی ایڈوائزرکے درمیان یہ خفیہ ملاقات جنوری کے دوسرے ہفتے میں ہوئی تھی۔

بھارتی اخبارنے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ اجیت دوول گزشتہ ماہ پیرس میں تھے جہاں انہوں نے فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولینڈ سےملاقات کی، جوکہ بھارت کے یوم ِجمہوریہ کے موقع پرمہمانِ خصوصی کے طورپر موجود تھے۔

اس موقع پراجیت دوول نے پاکستانی سیکیورٹی ایڈوائزرسے ملاقات کی اوریہ ملاقات پٹھان کوٹ حملے کے بعد ہوئی ہے۔

بھارتی اخبارنے ایک سینئراہلکار کے حوالے سے کہا کہ اجیت دوول نے پاکستانی سیکیورٹی ایڈوائزرسے درخواست کی تھی پاک بھارت خارجہ سیکرٹریز کی ملاقات سے قبل پاکستان دہشت گردی کی اس واردات کے خلاف کوئی قدم اٹھائے۔

بھارتی اخباراس معاملے پراجیت دوول سے ان کا موقف حاصل کرنے میں ناکام رہا جبہ بھارتی وزیراعظم ہاؤس نے بھی اس خبرپرکوئی تبصرہ کرنے سے انکارکردیا ہے۔

اس سے قبل دونوں ممالک کے سیکیورٹی ایڈوائزر نے گزشتہ سال 6 دسمبر کو بنکاک میں ملاقات کی تھی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں