جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو اپنی سرزمین پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کو اپنی سرزمین پر سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی، چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے دورہ حکومت کی اجازت سے مشروط کردیا۔

بی سی سی آئی کے صدر ششانک منوہر نے پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور میزبانی کی پیشکش کردی، شہریار خان نے ششانک منوہر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

شہریار خان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں ٹیم بھارت نہیں بھیجنا ٹھیک نہیں ہوگا فیصلہ حکومت کرے گی وہ اکیلے سیریز کا فیصلہ نہیں کرسکتے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ منگل کو بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں غور کرینگے،ہم حکومت سے پوچھ کر جواب دینگے۔ انہوں نے کہا کہ تحریری معاہدے تک کسی بات پر کچھ نہیں کہہ سکتے ،تحریری جواب سے پتہ چلے گا کہ ششانک منوہر واقعی سیریز کا انعقاد چاہتے ہیں یا نہیں۔

شہریار خان نے کہا کہ معاہدے کے تحت سیریز یو اے ای میں ہونی چاہیے، سیریز کی میزبانی نہ ہونے سے نقصان ہوگا، انکا کہنا تھا کہ بھارت میں جو بھی پاکستانی جاتا ہے ہندو انتہا پسند حملہ کردیتے ہیں، ایسے میں سیریز ایسی جگہ ہونی چاہیے جہاں کھلاڑیوں کی سیکورٹی پر خطرات نہ ہو.

یاد رہے کہ پاک بھارت سیریز دسمبر میں کھیلی جانی تھی تاہم بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ابھی تک سیریز کا دور دور تک کوئی امکان نہیں ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں