اسلام آباد: وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں پاکستان بات جیت کے ذریعےمسائل کا حل چاہتا ہے، دنیا میں ایسے کون سے مذاکرات ہیں جس میں میزبان پابندی لگانا شروع کردیں۔
وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات جب بھی ہونگے تمام مسائل زیرغور آئیں گے پاکستان کابھی حق ہے بھارت سے دہشت گردی کا مسئلہ اٹھائے ۔
ان کا کہنا تھا مذاکرات کادن بھارت نے ہی طے کیا تھا ہماری طرف سے ساری تیاری مکمل ہے،کوئی بہانہ نہیں بنایا اگر مذاکرات منسوخ ہوئے تو بھارت کو پوری دنیا کو جواب دے گا۔
پرویز رشید نے کہا سرتاج عزیز کشمیریوں کی دعوت پران سے ملاقات کریں گے امید ہے بھارت امید کی کرن بجھنےنہیں دے گا۔