بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پاکستان کا بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلمیں ہٹانا شروع کردیں، سینما مالکان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات معمول پر آنے تک بھارتی فلموں پر پابندی عائد رہے گی۔

لائن آف کنٹرول پر بھارتی استعال انگیزی کے بعد پاکستانی سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، لاہور اور کراچی میں سینما مالکان نے بھارتی فلمیں ہٹانا شروع کردیں۔

سینما مالکان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت تعلقات معمول پر آنے تک بھارتی فلموں پر پابندی عائد رہے گی۔


مزید پڑھیں: پاکستان میں بھارتی فلم ’ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری‘ ریلیز نہ کرنے کا فیصلہ


سینما مالکان نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی وی چینلز پر بھی بھارتی ڈرامے رکوائے جائیں، سپرسینما نیٹ ورک نے دو ہفتے تک کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ روز ریلیز ہونے والی فلم ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری کو نمائش کیلئے پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے لاہور ہائی کورٹ میں تمام بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے کشمیر میں ظلم و بربریت کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور کشمیریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے، اس وقت بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


مزید پڑھیں : مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارتی فلموں پر پابندی لگانے کی درخواست


بھارتی فلمیں کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو منفی انداز میں پیش کرتی ہیں، لہذا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے کشمیر کی آزادی تک پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے احکامات صادر کئے جائیں۔


مزید پڑھیں: بھارتی فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی اداکاروں پر پابندی لگادی


اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ممبئی میں پروڈیوسرز ایسوسی ایشن نے پاکستانی فنکاروں پر بھارت میں کام کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں