تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات اسلام آباد میں شروع

اسلام آباد : پاک بھارت ٹریک ٹو مذاکرات کا پہلادور اسلام آباد میں شروع ہوگیا ، مذاکرات کابنیادی مقصددونوں ملکوں کےنوجوانوں کوامن کی جانب لانا ہے، دوروزہ مذاکرات میں پاک بھارت حکام شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اورپاکستان کےدرمیان ٹریک ٹومذاکرات کا آغاز ہوگیا ، ٹریک ٹو مذاکرات کا پہلا دور آج اسلام آبادمیں ہو رہا ہے، مذاکرات میں پاک بھارت حکام شریک ہیں۔

پاکستان بھارت مذاکرات مذاکرات غیرسرکاری سطح پرہورہےہیں اور پہلادور2روزتک جاری رہےگا۔

پہلےروز پاک بھارت تعلقات کا جائزہ لینے کیلئے ورکنگ سیشنز کا انعقاد کیا گیا ہے، ٹریک ٹومذاکرات کاانعقادریجنل پیس انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام ہورہاہے

مذاکرات کابنیادی مقصددونوں ملکوں کےنوجوانوں کوامن کی جانب لاناہے اور دونوں حکومتوں میں تعلقات کی بہتری کاراستہ ٹریک ٹو سفارتکاری ہے، مذاکرات میں دونوں ملکوں کےسابق سفیر بھی شریک ہیں ۔

پاک بھارت ٹریک ٹومذاکرات کادوسرا دورستمبرمیں نئی دہلی میں ہوگا اور فروری کےبعددونوں ملکوں میں کشیدگی کےبعدیہ مذکرات اہم ہیں۔

خیال رہے  اس سے قبل بھارت نے پاکستان سے فضائی حدود کھولنے کے لیے رابطہ کیا تھا، کشیدگی کے باعث پاکستان کی حدود میں بھارتی طیاروں کے داخلے پر بندش ہے۔

ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث بھارتی جہازوں کے لیے فضائی حدود تاحال بند ہے، بھارت کو جواب دیا ہے کہ ایئربیس کلیئر اور جنگی طیارے ہٹانے تک فضائی حدود نہیں کھولی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -