تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاک بھارت آبی تنازع پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار

پاک بھارت آبی تنازع پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور بھارت نے پاکستان کے لکھے گئے خط کا ایک ماہ بعد بھی جواب نہیں دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک بھارت آبی تنازع پر بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے پاکستان کی جانب سے ایک ماہ قبل لکھے گئے خط کا تاحال جواب نہیں دیا ہے جس کے باعث رواں ماہ نئی دہلی میں شیڈول پاک بھارت آبی مذاکرات تاخیر کا شکار ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ انڈس واٹر کمیشن اجلاس کے لیے بھارتی ہم منصب کو جلد دوسرا خط لکھے گا۔ پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بھارتی منصوبوں پر اعتراض ہے جبکہ بھارت دریائے سندھ پر بھی غیر قانونی منصوبوں کی منظوری دے چکا ہے۔

اگر بھارت یہ منصوبے تعمیر کرتا ہے تو اس سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہوگا جس سے پاکستان شدید آبی بحران سے دوچار ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاک بھارت آبی ماہرین کا 3 روزہ اجلاس رواں سال یکم مارچ کو اسلام آباد میں ہوا تھا۔ لاہور اور اسلام آباد میں ہونیوالے اجلاسوں میں نئی دہلی میں مذاکرات پر اتفاق ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: آبی مذاکرات کامیاب : بھارت نے پاکستانی اعتراضات کو تسلیم کرلیا

مذاکرات کے بعد انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آبی مذاکرات کو کامیاب قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بھارتی وفد نے پاکستانی اعتراضات کو تسلیم کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -