بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

عثمان مجید بلو نے بھارتی پہلوان کو ہرا کر پاک انڈو چیمپئن شپ جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی : رستم پاکستان عثمان مجید بلو نے بھارتی پہلوان کو چاروں شانے چت کردیا، دبئی میں ہونے والی پاک انڈو چیمپئن شپ پاکستان نے جیت لی، اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں ہونے والی پاک انڈو چیمپئن شپ پاکستان نے اپنے نام کرلی، شیخوپورہ کے رہنے والے رستم پاکستان عثمان مجید بلو پہلوان نے ٹائٹل مقابلے میں روائتی حریف بھارتی پہلوان وکرم سنگھ کو چاروں شانے چت کر دیا۔

رستم پاکستان کو دبئی کے وزیر کھیل نے گولڈ میڈل پہنایا، بھارتی پہلوان کو ہرانے کے بعد رستم پاکستان نے قومی پرچم کے ساتھ گراؤنڈ کا چکر لگایا۔

قومی پرچم اٹھائے عثمان مجید تماشائیوں کے بیچ چلے گئے جہاں شائقین نے پاکستانی پہلوان کے ساتھ سیلفیان بھی لیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں