The news is by your side.

Advertisement

ایرانی زائرین کے لئے فیری سروس کا آغاز

کراچی: وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے ایرانی زائرین کے لیے مکران فیری سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ہیڈ کوارٹرواقع کراچی میں ایک اعلیٰ سطح کےاجلاس ہوا جس میں فیری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزیربندرگاہ و جہازرانی کامران مائیکل نے بتایا کہ مکران فیری سروس کے لیے دو مسافربردار جہاز مختص کردیے گئے ہیں جن کے ذریعے کراچی سے ایرانی بندرگاہ چاہ بہار اورکراچی اورماڑہ گوادر تک فیری سروس آپریشن جاری کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ یہ فیری سروس زائرین کے سفری اخراجات میں کمی کے ساتھ ساتھ زمینی سفرکا محفوظ متبادل فراہم کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ قریباً 250 سے 400 مسافربردار جہاز 28-30 ناٹ فی گھنٹہ کی رفتار سے ایران کی بندرگاہ چاہ بہار 14گھنٹے میں پہنچ جایا کریں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ فیری سروس مکران فیری سروس کمپنی کے نام سے کام کرے گی ۔ اور کراچی سے گوادر تک اضافی طور پرمال برداری کا کام بھی کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مکران فیری سروس کمپنی لمیٹڈ بین الوزارتی اجلاس کی پالیسی منظوری سے مشروط ہوگی جو اسلام آباد میں وفاقی وزیر بندرگاہ و جہاز رانی کی کنوینر شپ میں منعقد ہوگا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں