site
stats
پاکستان

پاک ایران سرحدی تنازعات ختم کرنے پر دونوں ممالک رضامند

کوئٹہ: پاک ایران سرحد پر امن و امان کی صورتحال کو برقرار اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید بہتر کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخظ ہوگئے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق پاکستان اور ایران کے حکام نے دو روزہ فلیگ مٹینگ کے بعد مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے جس کے تحت سرحد کے دونوں اطراف اقدامات کرنے پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔

مفاہمتی یادداشت کے مطابق سرحد پر منشیات کی اسمگلنگ، غیر قانونی تارکین وطن کی آمد اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لیے دونوں ممالک کی فورسز ایک دوسرے کو معاونت فراہم کریں گی۔

پڑھیں: پاک ایران سرحد پر حملہ: 8 ایرانی محافظ ہلاک

پاک ایران مفاہمتی یاداشت میں سیکیورٹی کے مسائل، غیر قانونی تجارت اور کسی بھی جارحانہ اقدام کو نہ اٹھانے کی یقین دہانی دونوں اطراف سے کروائی گئی ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی بلوچستان کے چیف سیکریٹری اعجاز الحق جبکہ ایران کے وفد کی سربراہی  سیستان کے صوبائی ڈپٹی گورنر علی اصغر نے کی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top