تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاک اٹلی باہمی تعاون کے لیے روڈ میپ پر دستخط

روم: پاک اٹلی باہمی تعاون کے لیے روڈ میپ پر دستخط ہو گئے، پاکستان اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کا 5 واں اجلاس منعقد ہوا جس میں ماحولیاتی تبدیلی اور آبی وسائل میں تعاون کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اور اطالوی نائب وزیر خارجہ ماریہ تریپودی نے اطالوی وزارت خارجہ میں پاکستان اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے پانچ ویں اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں ٹینری اور ٹیکسٹائل کی صنعت سے وابستہ پاکستانی تاجر بھی شریک ہوئے، اٹلی کے لیے پاکستانی افرادی قوت کی فراہمی کے لیے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے مذاکرات کو تیز تر کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

اس موقع پر اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کے دفتر کے قیام کو سراہا گیا، اور ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے اور آبی وسائل میں تعاون کے لیے مشترکہ لائحہ عمل پر اتفاق کیا گیا۔ گزشتہ سال پونے 2 ارب ڈالر کی ریکارڈ باہمی تجارت کو بھی سراہا گیا۔

واضح رہے کہ اٹلی میں آباد 3 لاکھ پاکستانی تقریباً ایک ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجتے ہیں جب کہ 3 ہزار پاکستانی طالب علم اطالوی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔

Comments

- Advertisement -