site
stats
پاکستان

جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی فروخت کے معاہدے پر دستخط

دبئی : پاکستان اور چین کی مشترکہ کاوشوں سے تیار کئے گئے فائٹر جیٹ جے ایف سیون ٹین تھنڈر طیاروں کو خریدار مل گیا اور اس کی فروخت کے معاہدے پربھی دستخط بھی ہوگئے۔

چینی میڈیا کے مطابق دبئی ایئرشو کے دوران کئی ممالک نے پاکستان اور چین کی مشترکہ کوششوں سے تیار کئے گئے فائٹر جیٹ جے ایف سیونٹین تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

چینی حکام نے تصدیق کی ہے کہ طیاروں کی فروخت کے حوالے سے معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ حال ہی میں دبئی ایئرشو کے دوران دنیا کے کئی ممالک نے اپنے جنگی طیاروں کے ساتھ مسافر طیاروں کی بھی نمائش کی تھی، جس میں پاکستانی فائٹر جیٹ جے ایف 17 تھنڈرسب کی توجہ کا مرکز رہا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top