site
stats
پاکستان

خطے میں امن کے لیے چینی بحریہ کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، ایڈمرل ذکاء اللہ

اسلام آباد : نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ خطےمیں امن کے لیے چینی بحریہ کے ساتھ ہرممکن تعاون جاری رکھتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاک نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے چینی بحری جہازوں کا دورہ کیا جہاں چینی ٹاسک گروپ کے مشن کمانڈر نے نیول چیف کااستقبال کیا اورانہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ چینی حکام کی جانب سے پاک بحریہ کے سربراہ کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے چینی بحریہ کی آپریشنل صلاحیتیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ چین کے ساتھ مل کر پائیدار امن کے لیے کام کرتے رہیں گے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد میں بھرپورحصہ لیں گے۔

سربراہ پاک نیوی نے کہا کہ چینی بحری جہازوں کا دورہ دونوں ممالک کے لیےمفید ثابت ہوگا جس سے دو طرفہ دفاعی تعاون میں اضافہ اور پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا جو دہشت گردی کے خلاف موثر ہتھیار کے طور پر استعمال ہوگا۔

اس موقع پر نیول چیف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے مہمان افسروں اور جوانوں سے فردآ فردآ ملاقات کی اور پاکستان آمد پر شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top