site
stats
پاکستان

پاک بحریہ کی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کی تعمیر کا آغاز

کراچی : کراچی شپ یارڈ میں جہاز سازی میں نیا سنگ میل عبور کرلیا اور پاکستان میں ڈیزائن کی گئی پاک بحریہ کی چوتھی  فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کی تعمیر کا آغاز کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کی چوتھی فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کی تعمیر شروع کردی گئی ، اس موقع پر کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تقریب منعقد ہوئی، چیئرمین ڈاکٹر نبیل حیات ملک تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ڈاکٹر نبیل حیات ملک نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ کے ڈیزائن کی اندورن ملک تیاری شپ ڈیزائننگ میں خود انحصاری کی جانب پہلا قدم ہے۔

انھوں نے ایم ٹی سی اور کراچی شپ یارڈ کے کا ہر کارکن پر زور دیا کہ وہ جہاز سازی کی صنعت میں خود انحصاری کے حصول کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
navy-post

فاسٹ اٹیک میزائل ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ کثیرالمقاصد جنگی جہاز ہے۔ ا س میزائل بوٹ کا ڈیزائن میری ٹائم ٹیکنالوجی کمپلیکس نے تیار کیا ہے جس میں جدید ہتھیار اور سینسرز نصب کیے جائیں گے۔

خیال رہے کہ پہلی میزائل بوٹ پی این ایس عظمت کو چائنا شپ بلڈنگ اینڈ آف شور انٹر نیشنل کارپوریشن لمیٹڈ نے ڈیزائن اور تعمیر کیا تھا اورجون 2012 میں پاکستان نیوی کے بحری بیڑے میں شامل کیا گیا۔


مزید پڑھیں : تیسری فاسٹ اٹیک کرافٹ میزائل بوٹ بحری بیڑے میں شامل


دوسری میزائل بوٹ پی این ایس دہشت کراچی شپ یارڈ میں اندرون ملک وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے تیار کی گئی، جسے جون 2014ء میں نیول فلیٹ کا حصہ بنایا گیا۔

تیسری میزائل بوٹ کو رواں سال ستمبر میں سمندر میں اتارا گیا ہے، جو بعد میں پاک بحریہ کا باقاعدہ حصہ بن جائے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top