مشکل کا شکار ایرانی ماہی گیروں کی مدد کےلیے پاک بحریہ پہنچ گئی -
The news is by your side.

Advertisement

مشکل کا شکار ایرانی ماہی گیروں کی مدد کےلیے پاک بحریہ پہنچ گئی

کراچی: پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر نے کھلے سمندر میں مصیبت کا شکار ایرانی ماہی گیر کشتی کے عملے کو طبی امداد فراہم کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق براری نامی ایرانی کشتی ساحل سے 50 سمندری میل دوری پر تھی اور اس پر عملے کے 17 افراد سوار تھے‘ کشتی پر پیش آنے والے ایک حادثے کے سبب انہیں فوری طبی امداد کی ضرورت پیش آئی۔

ترجمان کے مطابق ایرانی کشتی کے عملے نے پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس شمشیر سے طبی مدد کی درخواست کی۔

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی پی این ایس شمشیر کی میڈیکل ٹیم نے ایرانی کشتی پر پہنچ کر مریضوں کو طبی امداد فراہم کی۔پاک بحریہ کے جوانوں نے اس موقع پر پڑوسیوں کے حقوق کی ادائیگی کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے ایرانی کشتی کے عملے کو کھلے سمندر میں طبی امداد کے علاوہ اشیائے خورد و نوش اور تازہ پانی بھی فراہم کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ایرانی ماہی گیر کشتی کے عملے نے امدادی آپریشن پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا۔

تصاویر دیکھئے


اگر آپ بلاگر کے مضمون سے متفق نہیں ہیں تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئرکریں

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں