The news is by your side.

Advertisement

اللہ پرمکمل بھروسے، توکل، ایمان کا اظہار ، پاک بحریہ کے ترانے کی ویڈیو جاری

اسلام آباد: پاکستان نیوی نے قرآنی آیات سے ماخوذ ’یقین کامل‘ ترانے کی ویڈیو جاری کردی جس میں توکل ایمان کا اظہار کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق قرآنی آیت سےماخوذترانے“یقین کامل‘‘کااجرا کردیا گیا جس میں اللہ پرمکمل بھروسے، توکل، ایمان کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترانے میں مسلمانوں کےعظیم الشان کردار،جرات کوخراجِ تحسین بھی پیش کیاگیا، نیک مقصدکےحصول کے لیے ہمت سے ڈٹے رہنے کے عزم کو بھی ترانے کا حصہ بنایا گیا۔

ویڈیو دیکھیں: یومِ پاکستان: پاک فضائیہ کے نغمے کا پرومو ریلیز

پاکستان نیوی نے ترانےمیں کردارکی پختگی کے ساتھ حربی مہارت یقینی بنانےکی ضرورت پربھی زور دیا۔

یاد رہے کہ یومِ پاکستان کی مناسبت سے بری اور فضائیہ کی جانب سے ملی یکجہتی سے بھرپور ترانے ریلیز کیے گئے تھے جن میں افواج کے کردار ، ہمت و عظمت کو دکھایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  آئی ایس پی آر نے یومِ پاکستان کا خصوصی نغمہ جاری کردیا

واضح رہے کہ گزشتہ روز یوم پاکستان کی مناسبت سے اسلام آباد میں پریڈ کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں تینوں مسلح افواج سمیت دوست ممالک کے دستوں نے بھی شاندار صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں