ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

سمندری راستوں کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے ’آپریشن محافظ البحر‘ کا آغاز

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی (9 مارچ 2026): سمندری سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاک بحریہ نے “آپریشن محافظ البحر” شروع کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اس آپریشن کا مقصد قومی جہاز رانی اور سمندری تجارت کو درپیش ممکنہ خطرات کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے تحت توانائی کی ترسیل اور اہم سمندری راستوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس سلسلے میں پاک بحریہ کے اسکواڈ جہازوں کی سیکیورٹی کیلئے ایسکورٹ آپریشنز انجام دے رہے ہیں۔

Pak Navy Operation Muhafiz-ul-Bahr ISPR

ترجمان کے مطابق آپریشن پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ساتھ قریبی رابطے میں جاری ہے جبکہ پاک بحریہ تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی بھی کر رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس وقت پاک بحریہ کے جہاز دو تجارتی جہازوں کو سیکیورٹی فراہم کر رہے ہیں جن میں سے ایک جہاز آج کراچی پہنچنے والا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندری راستوں کے ذریعے ہوتی ہے، اسی لیے اہم بحری گزرگاہوں کو محفوظ اور بلا تعطل رکھنے کیلئے یہ آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

پاک بحریہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ سمندری سیکیورٹی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے اور قومی جہاز رانی کے ساتھ ساتھ علاقائی سمندری سیکیورٹی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

+ posts

لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں