The news is by your side.

Advertisement

پاک نیوی کے سربراہ کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ

اسلام آباد : نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے آئی سی سی چیمپئز ٹرافی 2017 کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کرقوم کا سر فخرسے بلند کیا۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کی فاتح قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشایئے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، تقریب میں وفاقی وزراء ریاض پیرزادہ اور احسن اقبال، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان، پی سی بی آفیشل اور ٹیم منیجمنٹ سمیت شہر کی اعلیٰ شخصیات نے بھی شرکت کی۔

تقریب سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے چیمپئن ٹرافی کا اعزاز حاصل کرنے پر پوری ٹیم، پی سی بی آفیشلز اور ٹیم منیجمنٹ کو مبارک باد دی۔

سربراہ پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ یوں تو کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا لیکن فائنل میں ٹیم کی کارکردگی اپنے عروج پر تھی جس کے باعث ٹیم چیمپئن بننے میں کامیاب ہوئی۔

نیول چیف نے کہا کہ ہمیں اس بات پر فخر ہے کہ سابق نیوی سویلین فخر زمان فاتح ٹیم کا حصہ ہی نہیں تھے بلکہ فائنل میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے بلے باز تھے اسی طرح سرفراز نے بھی عمدہ کپتانی سے ہر پاکستانی کے سر کو فخر سے بلند کردیا۔

نیول چیف ذکاء اللہ جو خود بھی اولیمپئن گیمز میں صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی اور ایشین سیلنگ چیمپئن شپ میں دو مرتبہ گولڈ میڈلسٹ رہے جب کہ اولمپکس کشتی رانی دوڑ میں پاکستان کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور پاکستانی کھلاڑی دیگر کھیلوں میں بھی چمپیئن شپ جیتنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا ک پاک بحریہ پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے اورسیزم، گالف، ہاکی، شوٹنگ، تیراکی، سکواش اور کبڈی جیسے کھیلوں میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے کھلاڑیوں کو متعارف کروانے میں بنیادی کردار ادا کرتی رہی ہے۔

تقریب کے اختتام پرپاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کرکٹ کے ہیروز اور چمپیئنز میں میڈلز تقسیم کیے۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں