The news is by your side.

Advertisement

پاک بحریہ بھی زلزلہ زدگان کی مدد میں پیش پیش

اسلام آباد: پاک بحریہ نے بھی امدادی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں ، امدادی سامان سے بھرے ٹرک بھی سوات روانہ کر دیئے گئے ہیں.

مشکل گھڑی میں افواجِ پاکستان عوام کے شانہ بشانہ ہیں، زخمیوں کو اسپتال پہنچانا ہو یا امدادی سامان کی ترسیل جوان ہر جگہ پیش پیش ہیں، فضائیہ، بحریہ اور زمینی دستے مصیبت میں گھرے ہم وطنوں کی مدد کیلئے کوشاں ہیں.

دیر،چترال،سوات اور مالا کنڈ میں امدادی یونٹ قائم کردیئے گئے، زلزلہ متاثرہ علاقوں میں افواج پاکستان کا ریسکیو آپریشن جاری ہے ، پاکستان آرمی اورنیوی کی میڈیکل یونٹ بھی یونٹ متحرک ہے، بحریہ نے سوات میں فارورڈ ریلیف ریسپانس سنٹر بھی قائم کردیا۔زخمیوں اور متاثرین کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس بھی استعمال کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب سی ون تھرٹی طیارے سے چترال اوردیگر دور دراز علاقوں میں راشن پہنچایا گیا۔ دس ٹن امدادی اشیاء میں آٹا،دالیں،پانی اور کوکنگ آئل شامل ہے فوجی جوانوں نے زلزلے کے بعد بند ہوجانے والی قراقرم ہائی وے بحال اورپینتالیس لینڈ سلائیڈنگز صاف کردیں، لواری ٹاپ بھی کھول دیا گیا ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں