تازہ ترین

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

سیریز کھیلنے کیلئے ہم سب خوش تھے کہ اچانک سب بدل گیا، کیوی کپتان

پاکستان کے دورے پر آنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی بغیر کھیلے واپس جانے پر کیوی کپتان بھی افسردہ ہوئے ان کا کہنا ہے کہ میں بھی ٹیم کا حصہ بننے پر خوش تھا لیکن اچانک سب کچھ بدل گیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آنے پر بہت خوش تھے۔

ایک انٹرویو میں نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ایک روز پہلے جب میں بابراعظم کے ساتھ جا رہا تھا تو وہ اس وجہ سے بہت خوش تھے کہ انٹرنیشنل کرکٹ ہورہی ہے اور ہم وہاں موجود ہیں، بابراعظم بہت پرجوش تھے۔

یہ تاریخی لمحہ تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم 18 برس بعد پاکستان آئی اور میں بھی ٹیم کا حصہ بننے پر خوش تھا لیکن سب کچھ اچانک بدل گیا۔ انہوں نے کہا کہ میچ والے دن سب حیران تھے کہ کیا ہو رہا ہے اور پھر ہمیں بتایا گیا کہ ہم گھر واپس جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والوں کے لیے یہ قابل فخر لمحات تھے کہ ان کے ملک میں کرکٹ واپس آئی، دورہ ختم ہونے کے بعد پاکستانی حکام نے بہت خیال رکھا۔

ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ فیصلے کے بعد بھی پاکستانی حکام ہمارے لیے بہت اچھے سے پیش آئے، ہمیں آرام سے رکھا گیا، ہم پاکستانی اتھارٹیز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ٹام کا کہنا تھا کہ میں اور ٹیم میں موجود تمام کھلاڑی ٹھیک ہیں، دورہ ختم کرنے کے اعلان کے بعد 24 گھنٹوں میں ہم پاکستان سے نکلے، ہم سب نے وقت اکٹھے گزارا جو ہمارے لیے اچھا رہا لیکن یہ 24 گھنٹے تھکا دینے والے تھے۔

Comments

- Advertisement -