پاکپتن : پنجاب بھر میں وارداتیں کرنے والا دس رکنی گینگ پاکپتن پولیس نے گرفتارکرلیا، ملزمان سے ایک ٹریکٹر اور8 موٹر سائیکلوں سمیت بڑی تعداد میں جدید اسلحہ اور مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکپتن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے والا دس رکنی گینگ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر کے مطابق گرفتار گینگ متعدد اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھا، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے29 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
بعد ازاں ڈی پی او نے ملزمان سے برآمد ہونے والا مال مسروقہ ورثاء کے حوالے کردیا، پولیس کی مؤثر کارروائی پر اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کیا اور ڈی پی او کو پنجاب کی روایتی پگڑی بھی پہنچائی۔
واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے والے گینگ کی گرفتاری سے جہاں امن و امان کی فضاء برقرار ہو گی وہیں ورثاء مال مسروقہ ملنے پر خوشی سے نہال ہیں۔