تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

پاکستان ریلوے کے افسر کا عمر رسیدہ ملازمین کو ترقی دینے کے لیے ظالمانہ اقدام

کراچی: پاکستان ریلوے کے افسر نے ملازمت کی ترقی کا لالچ دے کر عمر رسیدہ ملازمین کی دوڑ لگوا دی، جس کی وجہ سے ایک بزرگ ملازم کے ہاتھ میں فریکچر ہوگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کندھ  کوٹ میں تعینات اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر راحیل نے ملازمین کو ترقی دینے کے لیے اپنا ظالمانہ نظام رائج کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ایگزیکٹیو نے عمر رسیدہ ملازمین کو عہدے میں ترقی دینے کے لیے سڑک پر ریس کا منعقد کروائی اور انہیں دوڑ لگوائی۔

ریس میں حصہ لینے والے دو ملازمین گر کر زخمی ہوئے جن میں سے ایک 58 سالہ شخص امیر بخش کو گہری چوٹیں آئیں اور اُن کے ہاتھ میں فریکچر بھی ہوا۔

اس حوالے سے جب ریلوے حکام سے رابطہ کیا گیا تو ذرائع نے تصدیق کی کہ پروموشن کے لیے دوڑیں لگوانے کا کوئی قانون موجود نہیں ہے، واقعے کا نوٹس لے کر تحقیقات کیلئے3 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، جو رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

محکمۂ ریلوے کے اے ای این محمد راحیل کو عہدے سے معطل کر کے لاہور ریلوے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -