The news is by your side.

Advertisement

کراچی: تجاوزات کے خلاف آپریشن ایک بار پھر مؤخر

کراچی: پاکستان ریلویز نے شہر قائد میں جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن ایک بار پھر مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان ریلویز نے ریلوے زمین پر قائم غیرقانونی ہاؤسنگ اسکیمز اور تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کو ایک بار پھر مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق  کمشنر آفس نےآپریشن میں تعاون فراہم کرنےسےانکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ گھروں کو مسمار کرنے کے حوالے سے تعاون فراہم نہیں کرسکتے۔

ریلوے ترجمان کے مطابق کمشنرآفس نے ریلوے انتظامیہ کو اپنے مؤقف سےآگاہ کردیا جس کے بعد چوتھی بار آپریشن کو مؤخر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ریلوے پولیس اور اینٹی انکروچمنٹ ٹیم اب آپریشن میں حصہ لے گی۔

مزید پڑھیں: تجاوزات آپریشن میں مداخلت ، فردوس شمیم نقوی کی مشکلات میں اضافہ

دوسری جانب سٹی اسٹیشن سےکینٹ اسٹیشن تک قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ریلوے انتظامیہ کو ایک بار پھر ناکامی کا سامنا رہا، متاثرین نے آپریشن کا شیڈول معلوم ہوتے ہی گھروں سے باہر نکل کر شدید احتجاج کیا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی مہلت ختم ہونے میں دو روز باقی ہیں، مقررہ تاریخ ختم ہونے کے بعد پاکستان ریلویز کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی جمع کرنا ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں