راولپنڈی: پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں، آئی ایس پی آر نے مشقوں کی تصویریں جاری کردیں، کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشق کے علاقوں کا دورہ کیا ۔
تاریخ میں پہلی بار ہونے والی پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں ، آئی ایس پی آر نے فوجی مشقوں کی تصاویر جاری کردیں جس میں فوجیوں کو مستعدی سے مشقیں کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
Pak-Russia Army joint Exercise progressing smoothly,brings value on both sides.Comd Peshawar Corps visits&interacts. To conclude on 10 Oct pic.twitter.com/XbvOX7aSuS
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) September 27, 2016
آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے مشق کے علاقوں کا دورہ کیا، مشقوں کا جائزہ لیا اور روسی فوجیوں سے ملاقات کی۔
مزید پڑھیں : پاک روس فوجی مشقوں سے بھارت پریشان نہ ہو،روسی وزارت خارجہ
یہ مشقیں تاریخ میں پہلی بار ہورہی ہیں، بھارت کی لاکھ کوشش کے باوجود روسی فوجی مودی کے سینے پر مونگ دلتے پاکستان پہنچے اور مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لیا۔
پاکستان اور روس کے درمیان فرینڈ شپ دو ہزار سولہ مشترکہ فوجی مشقیں چوتھے روز میں داخل ہوگئیں ہیں، پہاڑوں پر جنگی مہارت کے مظاہرے دس اکتوبر تک جاری رہیں گے۔