تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پاک روس فوجی مشقوں سے بھارت پریشان نہ ہو،روسی وزارت خارجہ

ماسکو : پاک روس کی مشترکہ فوجی مشقیں چوبیس ستمبر سے شروع ہونگی، روس کا کہنا ہے کہ مشقیں معمول کے مطابق ہیں، بھارت کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور روس کے درمیان فوجی مشقوں کا آغاز چوبیس ستمبر سے ہورہا ہے، مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کےلیے روسی فوجیوں کا 200 رکنی دستی 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا۔

روسی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ فوجی مشقیں معمول کے مطابق ہیں، لہذا بھارت کو بلاجواز پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان اور روس کی فوجی مشقیں چوبیس ستمبر سے شروع ہورہی ہیں ، ان مشقوں کے حوالے سے بھارت نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا، جس پر روس نے بھارت کو دوٹوک الفاظ میں کہہ دیا کہ اسے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔


مزید پڑھیں : پاکستان اور روس رواں سال پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے


واضح رہے رواں سال جنوری میں پاکستان اور روس تاریخ میں پہلی بار فوجی مشقیں کریں گے روسی بری فوج کے سربراہ کرنل جنرل اولیگ سالوکوو نے کہا تھا کہ 2016ء میں روسی فوج سات بین الاقوامی فوجی مشقوں میں حصہ لے گی جبکہ روسی اور پاکستانی افواج مشترکہ طور پر پہلی بار فوجی مشقیں کریں گی، جو پہاڑی علاقے میں کی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -