site
stats
پاکستان

پنجاب میں بھی کئی وکٹیں گریں گی، رضا ہارون

لاہور: پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضا ہارون نے کہا ہے کہ کرپشن کے ناسور کو ختم نہ کیا تو وجود ختم ہو جائے گا، اب کوئی وطن دشمنی کا پیغام نہیں دے سکے گا۔

لاہور پہنچنے کے بعد ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء رضا ہارون کا کہنا تھا کہ وہ پنجاب کی بہنوں ، بیٹیوں ، بھائیوں اور بزرگوں کو پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے وطن پرستی کے قافلے میں شامل ہونے کی دعوت دینے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام محب وطن اور محبت کرنے والے ہیں، پنجاب کے لوگوں کی بڑی تعداد ان سے رابطے میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم کا نام لے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے، اب کوئی وطن دشمنی کا پیغام دے سکے گا نہ ہی را کا نام لے سکے گا۔

رضا ہارون نے کہا کہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ اور پاک سر زمین کے لیے خطرہ ہے، کرپشن کے ناسور کو ختم نہ کیا تو وجود ختم ہو جائے گا۔

انہوں نے وزیراعظم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پانامہ لیکس کو سڑکوں کی بجائے پارلیمنٹ میں لے کر جائیں، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلا کر ایوان کو اعتماد میں لیں تو یہ مسئلہ پانچ منٹ میں حل ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہر اس جماعت کے ساتھ ہیں جو وطن سے محبت کرتی ہے،ان کا مسئلہ الیکشن لڑنا اور جیتنا نہیں بلکہ دھرتی ماں سے محبت کو عام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی دھرتی پر قدم رکھ دیا ہے ، یہاں بھی ہزاروں اور لاکھوں وکٹیں گریں گی۔

رضا ہارون کا کہنا تھا کہ مصطفی کمال ، انیسں قائمخانی اور دیگر قیادت جلد پنجاب ، بلوچستان ، کے پی کے اور کشمیر کا دورہ کرے گی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top