site
stats
سندھ

مصطفی کمال قافلے کے ساتھ جلسہ گاہ پہنچ گئے

کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال اپنے قافلے کے ہمراہ باغِ جناح پہنچ گئے.

تفصیلات کے مطابق جلسہ گاہ میں آنے سے قبل مصطفی کمال نے اپنے قافلے سمیت مزار قائد پر حاضری دی. پارٹی کی جانب سے جلسہ گاہ کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایاگیا ہے .

کارکنوں کی بڑی تعداد میں جلسہ گاہ آمد, باغِ جناح پارک میں 90 فٹ چوڑا اور 30 فٹ اونچا اسٹیج بنایاگیا ہے. پاک سرزمین پارٹی کے رہنما بھی اسٹیج پر موجود ہیں.

پارٹی رہنماوں کے مطابق ملک بھر سے پاک سرزمین پارٹی کے کارکن جلسے میں شرکت کر رہے ہیں. اس کے علاوہ بیرون ملک سے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں پہنچ رہی ہے.

جلسے میں موجود شرکاء کا کہنا ہے کہ انہیں ایک عرصے بعد مصطفی کمال کی شکل میں تبدیلی نظر آرہی ہے. جلسہ گاہ میں موجود کارکنوں نےسبز لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ خواتین میں بھی بڑی تعداد نے سبز رنگ کی چوڑیاں پہنی ہوئی ہیں اور ساتھ ہی سبز لباس زیب تن کیا ہوا ہے.

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top