پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

باغ جناح انتظامیہ کا پاک سرزمین پارٹی کو جلسے کی اجازت دینے سےانکار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاک سرزمین پارٹی کو متعلقہ انتظامیہ نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، درخواست واپس کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم مینجمنٹ بورڈانتظامیہ نے چوبیس اپریل کو مزار قائد کے احاطے باغ جناح میں پاک سرزمین پارٹی کو جلسے کی اجازت دینے سے معذرت کرلی ہے ۔

قائد اعظم مینجمنٹ بورڈانتظامیہ کے مطابق سیکیورٹی خدشات کے پیش نظرپاک سر زمین پارٹی کو جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے چوبیس اپریل کو جلسے کیلئے تحریری درخواست جمع کرائی تھی ، قائد اعظم مینجمنٹ بورڈانتظامیہ نے معذرت کرتے ہوئے تحریری درخواست واپس کردی ہے۔

کراچی کے سابق ناظم سید مصطفیٰ کمال نے گزشتہ ماہ ایم کیوایم سے علیحدگی اختیار کرکے 23 مارچ کو پاک سرزمین پارٹی کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
پارٹی کے قیام کے اعلان کے بعد کراچی میں جلسہ کرنے کا بھی اعلان کیا گیا تھا تاہم باغ جناح انتظامیہ کی جانب جلسے کی اجازت دینے سےانکارکردیا گیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں