جمعہ, مئی 15, 2026
اشتہار

پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدے پر بھارت کا محتاط ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی (18 ستمبر 2025): بھارت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے انتہائی اہمیت کے حامل دفاعی معاہدے پر محتاط ردعمل کا اظہار کر دیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدے پر ردعمل دیا۔

رندھیر جیسوال نے کہا کہ ہم نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کی اطلاعات سنی ہیں، بھارتی حکومت کو اس بات کا علم ہے اور وہ اس پیشرفت کو غور سے دیکھ رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت ملکی قومی مفادات کے تحفظ اور تمام شعبوں میں جامع قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلیے پُرعزم ہے۔

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ

پاکستان اور سعودی عرب میں بڑا دفاعی معاہدہ طے پایا ہے جس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے۔

معاہدہ دونوں ممالک کی سلامتی کو بڑھانے کیلیے مشترکہ عزم کی عکاسی ہے، خطے اور دنیا میں سلامتی و امن کے حصول کیلیے مشترکہ عزم ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کیخلاف مشترکہ دفاع و تحفظ مضبوط بنانا ہے کسی ملک کے خلاف جارحیت دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور ہوگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی اہم ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ودیگر وزرا بھی شریک تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں