تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی تصاویر سے منظر کشی

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی مناسبت سے وفاقی دارالحکومت میں تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

نمائندہ اے آر وائی عاصم علی رانا کے مطابق اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونے والی تصویری نمائش کا افتتاح چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کیا، تصویری نمائش میں پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی دوستانہ تعلقات کی منظر کشی کی گئی ہے۔

چیئرمین سینیٹ اور سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے تصویری نمائش دیکھی اور مسرت کا اظہار کیا۔

چیئرمین سینیٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان سے پاک سعودی تعلقات کی نئی راہیں کھلیں گی، سعودی عرب کی سرمایہ کاری سے ہماری معیشت مزید مضبوط و مستحکم ہوگی‘۔

سعودی ولی عہد فیصل بن عبدالعزیز نے ایوب خان کی دعوت پر 23 اپریل 1966 کو پاکستان کا دورہ کیا

اُن کا کہنا تھا کہ سعودی عرب مسلم ممالک کا ہیڈ کوراٹر (مرکز) کہلاتا ہے، سعودی حکومت نے ہمیشہ ہر مشکل میں مسلمان ممالک اور بالخصوص پاکستان کے ساتھ بڑھ چڑھ کر تعاون کیا۔

اس موقع پر سعودی سفیر کا کہنا تھا کہ ’محمد بن سلمان کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید تقویت اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا‘۔

سعودی ولی عہد خالد بن عبدالعزیز نے 12 اکتوبر 1976 کو پاکستان کا دورہ کیا

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ خطے کی بہتری کے لیے دونوں ممالک ایک دوسرے سے تعاون کر سکتے ہیں، سعودی شوریٰ کے وفد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

سعودی ولی عہد خالد بن عبدالعزیز کا 12 اکتوبر 1976 کو دورہ پاکستان، اسکول کے بچوں نے پتیاں نچھاور کیں

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اسلامی فوجی اتحاد کے قیام کو سراہنا چاہیے، سعودی عرب نے اس کی شروعات کی۔ ’ہمیں امید ہے باہمی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے‘۔

سعودی ولی عہد فیصل بن عبدالعزیز نے 21 فروری 1974 کو پاکستان کا دورہ کیا

یاد رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان پہنچیں گے، اس ضمن میں اُن کی سیکیورٹی پر تعینات 123 شاہی محافظ پاکستان پہنچ گئے۔

خالد بن عبدالعزیز کی ذوالفقار علی بھٹو کے ساتھ یادگار تصویر

شاہی محافظ ولی عہد کی سیکیورٹی پر مامور رہیں گے اور اسلام آباد کے 8 ہوٹلوں کی نگرانی بھی کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس اور 8 نجی ہوٹلوں کی سیکیورٹی سخت کی جائے گی اور 300 سے زائد گاڑیاں شاہی خاندان کے زیراستعمال رہیں گی۔

سعودی ولی عہد کے ریڈیو پاکستان ہیڈکوارٹر دورے کی یادگار تصویر

قبل ازیں سعودی سفارت خانہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا تھا ولی عہد محمد بن سلمان 16 سے 17 فروری تک پاکستان کا دورہ کریں گے، اس دوران دونوں ممالک کے درمیان 20 ارب ڈالر کے مختلف معاہدے بھی ہوں گے۔

ویڈیو دیکھیں

Comments

- Advertisement -