The news is by your side.

Advertisement

‘پاک سعودی تعلقات ہمیشہ کی طرح مضبوط ہیں’

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں، تاریخی برادرانہ تعلقات کومزیدفروغ دینےکیلئےپر عزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سےسعودی سفیرنواف سعیدالمالکی کی ملاقات ہوئی جس میں دونوں اطراف کا میڈیا اور ثقافت کےشعبوں میں تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق ہوا جب کہ ٹی وی ڈراموں کےتبادلے اور ایک دوسرے کےممالک میں فلموں کی نمائش پرزور دیا گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ کی طرح مضبوط اور مستحکم ہیں، دونوں ملک مشترکہ اسلامی اقدار کے حامل ہیں اور تاریخی برادرانہ تعلقات کومزیدفروغ دینےکیلئےپر عزم ہیں۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام خادمین حرمین شریفین کا احترام کرتےہیں، شہزادہ محمد بن سلمان کےوژن 2030کو سراہتے ہیں، کوروناصورتحال کےباوجودسعودی حکومت نےمؤثر انتظامات کیے، پاکستان بھی کورونا صورتحال سے کامیابی کیساتھ نبردآزما ہوا، لیڈر غریبوں کا احساس کرے تو اللہ بھی چیلنجزسے نمٹنے میں مدد کرتاہے۔

سعودی سفیر نےوزیر اطلاعات کو سعودی عرب میں کورونا صورتحال سےآگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا کیسز میں واضح کمی آئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پہلا ملک تھا جس کاوزیر اعظم عمران خان نےدورہ کیا، سعودی عرب وزیر اعظم کیلئےنیک تمناؤں کے اظہار کیلئے سب سے آگے رہا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں