جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

سعودی عرب: اربوں درخت لگانے کے لیے پاکستان کے تجربات سے استفادہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: سعودی عرب اربوں درخت لگانے کے لیے پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنا چاہتا ہے، اس سلسلے میں ایک وفد آج پاکستان پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا موسمیاتی ماہرین کا 8 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا، وفد کی قیادت ڈی جی کلائمٹ چینج سعودی عرب ڈاکٹر خالد کر رہے ہیں۔

سعودی وفد نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ملک امین اسلم سے ملاقات کی، جس میں بلین ٹری منصوبہ اور مڈل ایسٹ گرین اینیشی ایٹو منصوبوں میں اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔

ملک امین اسلم نے اس موقع پر کہا پاکستان اور سعودی عرب میں گرین ڈپلومیسی کا آغاز ہو رہا ہے، اس کامیابی کا سہرا وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے، آج پاکستان کے گرین وژن کی دنیا میں پذیرائی ہو رہی ہے۔

ڈی جی کلائمٹ چینج ڈاکٹر خالد نے کہا کہ ہم ٹری پلانٹیشن پر حکومت پاکستان کے تجربات سے سیکھنا چاہتے ہیں، سعودی عرب نے مڈل ایسٹ میں 40 ارب درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ڈاکٹر خالد کا یہ بھی کہنا تھا کہ پروگرام کے تحت صرف سعودی عرب میں 10 ارب پودے لگائے جائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں