تازہ ترین

پاک جنوبی افریقا میچ دوبارہ شروع، اوورز کم کر دیے گئے

بارش رکنے کے بعد پاکستان اور جنوبی افریقا کا میچ دوبارہ شروع ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق بارش سے متاثرہ میچ 14 اوورز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 142رنز بنانا ہوں گے۔

ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 5اوورز میں 73 رنز درکار ہیں۔

اس سے قبل قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتا اور جنوبی افریقہ کو فیلڈنگ کی دعوت دی، قومی ٹیم نے 20 اوورز میں 9 وکٹ کے نقصان پر 185 رنز بنائے، جس کے بعد جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیا تھا۔

پاکستان نے ٹورنامنٹ میں اپنا سفر آگے جاری رکھنا ہے تو اسے میچ میں ہر حال میں بھاری مارجن سے فتح اپنے نام کرنا ہوگی، شکست قومی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کردے گی جب کہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل میچ میں پہنچ جائے گا۔

دونوں ٹیموں نے اپنی پلیئنگ لائن اپ میں ایک تبدیلی کی ہے، پاکستانی اسکوڈ میں فخرزمان انجری کے باعث ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ محمد حارث کو اسکوڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ جنوبی افریقی ٹیم میں ڈیوڈ ملر کی جگہ ہینرک کلاسن کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -