The news is by your side.

Advertisement

پاک جنوبی افریقا سیریز، غیرملکی وفد کا لاہور میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ

لاہور: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ممکنہ سیریز کے حوالے سے غیرملکی وفد ملک میں سیکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لے رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے چار رکنی سیکیورٹی وفد نے راولپنڈی اور کراچی کے بعد لاہور کا دورہ کیا، جنوبی افریقی وفد نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔

سیکیورٹی وفد نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کا بھی دورہ کیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جنوبی افریقا کا وفد راولپنڈی اور کراچی کا دورہ کرچکا ہے جہاں اس نے سیکیورٹی صورت حال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ کرکٹ جنوبی افریقا کا وفد حالیہ دنوں پاکستان پہنچا ہے، جو ملک میں جنوبی افریقی ٹیم کے دورے کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لے رہا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔

کرکٹ جنوبی افریقا کے وفد نے سیکورٹی کو تسلی بخش قرار دے دیا

مشاہدے اور جائزے کے بعد یہ وفد اپنی رپورٹ کرکٹ جنوبی افریقا کو فراہم کرے گا، بعد ازاں دونوں ٹیموں کے درمیان ممکنہ سیریز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم بھی آئندہ برس اپریل میں جنوبی افریقا کا دورہ کرے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں