تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

پاک جنوبی افریقہ ٹی20 سیریز، سیکیورٹی پلان تشکیل

لاہور: لاہور میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں، میچز کے لئے سیکیورٹی پلان بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی جانب سے جاری بیان کےمطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان  ٹی20میچزکیلئےسیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، ٹیموں کی سیکیورٹی کے لئے نو ڈویژنل افسران کی نگرانی میں24ڈی ایس پیز تعینات ہوں گے۔

اس کے علاوہ 65 ایس ایچ اوز اور5 ہزار سے زائد نفری تعینات کی جائے گی، موثرمانیٹرنگ کےلئے ڈولفن اورپیرو کی ٹیمیں بھی تشکیل دی گئیں ہیں، مہمان ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے روف ٹاپ پر”اسنائپرز” تعینات ہونگے جبکہ سیف سٹی، ڈرون کیمروں سے بھی سرویلنس جاری رہےگی۔

یہ بھی پڑھیں:  پروٹیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان، دانش عزیز اور زاہد محمود شامل

سی سی پی او کے مطابق اسٹیڈیم سمیت گردونواح میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کا آغاز کردیا گیا ہے، ساتھ ہی سی سی پی او لاہور نے روٹ پر آنےوالی تجاوزات کو فوری ہٹانےکی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 11، 13 اور 14 فروری کو تین ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔

Comments

- Advertisement -