منگل, جون 9, 2026
اشتہار

افغانستان کیخلاف دوسرے ٹی 20 کیلیے قومی ٹیم کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ: افغانستان کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20 میچ کے لیے افغانستان کے خلاف قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، فہیم اشرف کی جگہ محمد نواز پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ میں کپتان شاداب خان، صائم ایوب، محمد حارث، عبداللہ شفیق، طبیب طاہر، اعظم خان، محمد نواز، عماد وسیم، فاسٹ بولر نسیم شاہ، احسان اللہ اور زمان خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ تین میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

پہلے ٹی 20 میچ میں افغانستان نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 93 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

پاک افغان دوسرا ٹی 20 میچ آج رات 9 بجے کھیلا جائے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں