جمعرات, جولائی 16, 2026
اشتہار

پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹ کی کم سے کم اور زیادہ سے زیادہ قیمت جانیں!

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور (3 نومبر 2025): جنوبی افریقہ کے بعد پاکستان نے سری لنکا کیخلاف تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں ان کے ٹکٹس کی فروخت اور قیمت سے متعلق جانیں۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے بعد گرین شرٹس نے سری لنکا کی اتنے ہی ون ڈے میچوں کی سیریز کی میزبانی کرنی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت اور قیمتوں سے متعلق اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی اعلامیہ کے مطابق پاک سری لنکا ون ڈے سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت منگل 4 نومبر سے شروع ہوگی۔

یہ ٹکٹس آن لائن دوپہر 12 بجے سے پی سی بی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے اور ایک شناختی کارڈ پر زیادہ سے زیادہ 5 ٹکٹس خریدے جا سکتے ہیں۔

جنرل انکلوژرز کے ٹکٹس کی قیمت ابتدائی 2 میچز کے لیے 200 روپے جب کہ تیسرے اور آخری ون ڈے کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے ہو گی۔

اعلامیے کے مطابق فرسٹ کلاس انکلوژرز کے ٹکٹس 300 اور 400 روپے میں، پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹس 400 اور 500 روپے میں جبکہ وی آئی پی انکلوژرز کے ٹکٹس 500 اور 600 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاک سری لنکا سیریز کے میچز 11، 13 اور 15 نومبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سلمان آغا نے کیا بابر اعظم کا انٹرویو! منفرد سوالات کے دلچسپ جوابات

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں