The news is by your side.

Advertisement

سری لنکا نے پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے کا معاہدہ کرلیا

کولمبو: سری لنکا نے پاکستان سے فوجی طیارے خریدنے کامعاہدہ کرلیا۔

سپر پاور بن کر خطے کے ممالک پر دباؤ ڈالنے کی بھارتی کوششیں ناکام ہوگئی، بھارت نے سری لنکا کو دھمکی دی کہ وہ پاکستان سے جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے نہ خریدے جبکہ بھارت نے سری لنکا کو پاکستان سے طیارے خریدنے پر چار سو ملین کا قرضہ روکنے کی دھمکی بھی دے ڈالی لیکن سری لنکا نے بھارتی دھمکیوں کو ہوا میں اڑا دیا اور طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کرلیا۔

پاکستان سری لنکا کے درمیان جے ایف تھنڈر طیارے کی فروخت پر معاملات طے پاگئے ، جس کے تحت سری لنکا پاکستان سے 8 جے ایف تھنڈر 17 طیارے خریدے گا۔

اس سے قبل کولمبو میں ایک تقریب میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاع، سلامتی، انسداددہشت گردی، تجارت اورسائنس وٹیکنالوجی کے شعبوں سے متعلق 8 معاہدوں اورمفاہمت کی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے جب کہ معاہدوں پر دستخط کے دوران تقریب میں وزیراعظم نواز شریف اور سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا بھی موجود تھے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں