The news is by your side.

Advertisement

’’ پرجوش شائقین کرکٹ کے باعث قذافی اسٹیڈیم کا شمار میرے بہترین گراؤنڈز میں ہوتا ہے‘‘

پاک سری لنکا ٹی ٹوینٹی سیریز، اہل لاہور کا جنون عروج پر، ٹکٹیں فروخت

لاہور: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا جنون عروج پر ہے اور شائقین نے اسٹیڈیم جانے کے لیے ٹکٹیں خرید لیں۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے اور تیسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے بھی ٹکٹ کی خریداری کے لیے شائقینِ کرکٹ کا جوش عروج پر ہے اور پہلے ٹی ٹوئنٹی کی ٹکٹ صرف محدود تعداد میں باقی ہیں۔

تمام میچوں کے لیے انضمام الحق، نذرز، قائد، امتیاز احمد، ظہیر عباس اور حنیف محمد انکلوژرز کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے جبکہ ماجد خان، عبدالقادر، سعید احمد اور سرفراز نواز انکلوژرز کی ٹکٹیں بھی فروخت ہوگئیں۔

اطلاعات کے مطابق پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے لیے وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کی ٹکٹیں بھی فروخت ہوگئیں، جبکہ جاوید میانداد، عبدالحفیظ کاردار، راجاز، سعید انور، عمران خان اور فضل محمود انکلوژرز کی ٹکٹیں  ابھی دستیاب ہیں۔

ڈائریکٹر کمرشل پاکستان کرکٹ بورڈ بابر حامد کا کہنا تھا کہ لاہور میں شیڈول کے 3 ٹی ٹونٹی میچز دیکھنے کے لیے شائقین پرجوش ہیں، اُن کا جذبہ قابل دیدنی ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ قذافی اسٹیڈیم کا شمار میرے بہترین گراؤنڈز میں اس لیے ہوتا ہے کہ یہاں کے شائقین بہت پرجوش ہیں، بہترین کھلاڑیوں کی موجودگی کے باعث شائقین کرکٹ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔

یاد رہے کہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین پانچ، 7 اور 9 اکتوبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں