تازہ ترین

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

پاک سوزوکی کا ایک بار پھر آپریشن بند کرنے کا فیصلہ

معروف آٹو موبائل کمپنی پاک سوزوکی نے ایک بار پھر پانچ روز کے لیے آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

آٹو موبائل کمپنی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاک سوزوکی اپنا آپریشن 13 سے 17 فروری تک بند رکھے گی، سامان کی ترسیلات میں کمی کی وجہ سے آپریشن چلانا مشکل ہے۔

اعلامیہ میں کمپنی نے بتایا کہ ڈالرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے کمپنی کی درآمد مثاثر ہو رہی ہے، پاک سوزوکی موٹر سائیکل آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ: انڈس موٹر کا پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا اعلان

کمپنی نے گزشتہ سال دسمبر میں 2 سے 6 جنوری 2023 تک پلانٹ بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو لکھے گئے ایک خط میں کمپنی نے مطلع کیا تھا کہ 2 سے 6 جنوری تک ان کی کارسازی اور موٹر سائیکل کی پروڈکشن مکمل طور پر بند رہے گی۔

آٹو پارٹس اور سی کے ڈی کٹس کی امپورٹ پر مشروط اجازت نامے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔ کمپنی کا مؤقف تھا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پابندیوں کی وجہ سے سپلائی چین متاثر ہو رہی ہے۔

Comments